ڈیرہ مراد جمالی سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل

0 سے 14امیدواروں کے کاغذات مستردکر دیئے گئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دئیے گئے

منگل 19 جون 2018 21:30

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہو گیا حلقہ این اے 260سے 14امیدواروں کے کاغذا ت نامزدگی ریٹرننگ آفیسر و ایڈیشنل سیشن جج نصیر آبادٖظفر جان بلوچ نے منظور کر لیئے جبکہ حلقہ این اے 260 سے 14امیدواروں کے کاغذات مستردکر دیئے گئے جن میںپی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند بھی شامل ہیں حلقہ این اے 260سے جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں ان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے میر خالد خان مگسی ،جاموٹ قومی مومنٹ کے چیئر مین میر عبدالماجد ابڑو،متحدہ مجلس عمل کے مولوی عبداللہ جتک، بلوچستان نیشنل کی خاتون رکن شہناز نصیر بلوچ ،نیشنل پارٹی کے میر علی حسن منجھ،و سابق صوبائی وزیر میر اظہار حسین خان کھوسہ ،سائیں بخش کھوکھر ،میر عبدالغفور مینگل ،سردار عبدالستار شر، میر محمد ہاشم شہوانی، میر محمد مگسی اور نیاز احمد لاشاری شامل ہیں جبکہ حلقہ پی بی 11ڈیرہ مراد جمالی کے ریٹرننگ آفیسر جوڈیشل مجسٹریٹ عنایت اللہ بڑیچ نے 17امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیئے گئے ہیں ان میں سید خادم حسین شاہ ،سید عمران شاہ،باباغلام رسول عمرانی ،محمد اسحاق،محمد اسماعیل،علی حسن ،میر سکندر خان عمرانی،مراد بخش جتک،عرض محمد ،بیریسٹر ظہور حسین جاموٹ ،حاجی نثار احمد کھوسہ،ماما واحد بخش بنگلزئی ،عبدالواحد تنیو،سکینہ بی بی شامل ہیں جبکہ حلقہ پی بی 12کے ریٹرننگ آفیسر /جوڈیشل مجسٹریٹ جہانزیب خان نے 19امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیئے ہیں ان میں حاجی محمد خان لہڑی، عبدالرئوف لہڑی ،بابا غلام رسول عمرانی ظفر علی ،میر محمد امین عمرانی، سید حسن ظفر ،سائرہ ایوب ،کشور احمد جتک ،محمد مراد،مولوی عبداللہ جتک،علی حسن منجھو،سکندر حیات عمرانی،بشیر احمد ، مولابخش،عابد علی تنیو،حاجی گل محمد جتک ،اور بیریسٹر ظہور حسین جاموٹ شامل ہیں ۔