خلائی تحقیق میں تعاون کے حوالے سے چین اور اقوام متحدہ کے درمیان معاہدہ

بیلٹ و روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان خلابازی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط کیا جائیگا

بدھ 20 جون 2018 13:46

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) اقوام متحدہ کی خلائی کانفرنس کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کی تقریب اور عالمی ادارے کی خلائی کمیٹی کا 61واں اجلاس ویانا میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ویانا میں" چین کا خلائی تعاون، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیی" کے موضوع پر ایک سیمینار بھی منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

مذکورہ اجلاس میں چین کے قومی خلائی بیورو اور عالمی ادارے کے خلائی امور کے دفتر نے بیلٹ و روڈ خلائی انفارمیشن کوریڈور کے قیام کے سلسلے میں باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے مطابق چین اور عالمی ادارے کے مابین خلائی تحقیقات، بیلٹ و روڈ خلائی انفارمیشن کوریڈور، بیلٹ و روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان خلابازی کے شعبوں میں تعاون، بنیادی خلائی تنصیبات کی تعمیر سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون اور تبادلے کو مزید مضبوط کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :