مریم نواز کے جائیداد نہ ہونے کے تمام دعوے جھوٹے قرار
الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں کروڑوں روپے کی جائیداد کا اعتراف کر لیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جون 2018 13:51
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز 1506 کینال اراضی کی مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن میں جمع کروائے بیان حلفی میں مریم نواز نے خود اپنے دعووں کو جُھوٹا ثابت کیا اور کروڑوں روپے کی جائیداد ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز چودھری شوگر ملز میں 4 لاکھ ایک ہزار 455 شئیرز، محمد بخش ٹیکسٹائل مل میں ان کے 4 لاکھ 82 ہزار ایک سو شئیرز، اور حدیبیہ پیپر ملز میں ان کے 4 لاکھ 24 ہزار 2 سو شئیرز ہیں ، مریم نواز ان سمیت 5 ملوں میں شئیر ہولڈر ہیں۔ بیان حلفی میں بتایا گیا کہ مریم نواز نے ایک کمپنی کو 70 لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے۔2015ء میں انہوں نے چودھری شوگر ملز کو بھی 70 لاکھ روپے کا قرض دے رکھا تھا۔بیان حلفی میں انہوں نے حدیبیہ پیپر مل سمیت دو ملوں کے بند ہونے سے متعلق بھی بتایا۔ مریم نواز نے بتایا کہ انہوں نے 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، خاندان کی زیر تعمیر فلور مل میں مریم نواز نے 34 لاکھ 62 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ مریم نواز کو 4 کروڑ، 92 لاکھ 77 ہزار روپے کے تحائف ملے۔2015ء میں مریم نواز کے پاس 958 کینال زمین تھی ، تین برس کے دوران مریم نواز کی زرعی زمین میں 548 کینال کا اضافہ ہوا۔ مریم نواز نے تین برس میں 64 لاکھ روپے سے غیر ملکی دورے کیے۔ مریم نواز نے بتایا کہ ان کے اثاثوں میں سالانہ 4 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.