لائبیریا کی خاتون اول سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات

عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے والے طریقوں بارے کاروبار کرنے پر آمادگی کا اظہار

بدھ 20 جون 2018 15:04

مونرویا،لائبیریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) لائبیریا کی خاتون اول کلال مارائی وی نے ملک کے ترقیات اقدامات کی حمایت کرنے میں لائبیریا کے ساتھ شراکت داری میں دورے پر آئے ہوئے چین کے صوبہ ہننان کے وفد کی آمادگی کو سراہا ہے انہوں نے رواں سال ماہی میں اپنے دورہ چین کے جواب میں لائبیریا کا دورہ کرنے میں صوبہ ہننان کے کاروباری وفد کی پھرتی کی بھی تعریف کی لائبیریا کی خاتون اول نے کیپٹل ہل میں اپنے دفتر میں 13رکنی چینی کاروباری وفد کو شرف بارآیابی بخشا، یہ وفد چائنہ انرجی،پاور چائنہ اور فلاح شی سپرویژن سمیت چھ کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل تھا اس وفد میں چین میں لائبیریا کے سفیر میک کنلے تھامس اور گرینڈ باسا کائونٹی کے سینئٹر جوناتھن کائی پے نے رہنمائی کی،مسز وی نے وفد کو بتایا کہ لائبیریا ایسے طریقوں کے ساتھ چین کے ساتھ کاروبار کرنے پر تیار ہے جس سے لائبیریاکی عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے خاص طور پر من جملہ دوسرے طریقوں سے روزگار کے قیام اور تربیتی مواقعے حاصل ہوں بات چیت کے دوران کلال ہوم فائونڈیشن کے ذریعے انسانی ہمدردی کے اقدامات کی حمایت کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

متعلقہ عنوان :