وائٹ ہائوس کے ڈپٹی چیف آف سٹاف مستعفی ،

نجی سیکٹر میں کام کریں گے ہیگِن بڑی اہمیت کے حامل تھے،میںان کی شان دار خدمت پر ممنون ہوں،ٹرمپ

بدھ 20 جون 2018 15:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) وائٹ ہائوس کے ڈپٹ چیف آف سٹاف مستعفی ہو گئے، 62 سالہ ہیگِن وہائٹ ہاس چھوڑنے کے بعد نجی سیکٹر میں کام کریں گے،جو ہیگِن میری انتظامیہ میں بڑی اہمیت کے حامل تھے،میں اس عظیم ملک کے لیے ان کی شان دار خدمت پر ممنون ہوں۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق امریکی سینئر اہل کار جو ہیگِن نے منگل کے روز وہائٹ ہاس کے "ڈپٹی چیف آف اسٹاف" کے عہدے سے استعفا دے دیا۔

(جاری ہے)

یہ پیش رفت سنگاپور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے۔امریکا کے چار صدور (رونالڈ ریگن، جارج بش سینئر، جارج بش جونیئر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں کام کرنے والے 62 سالہ ہیگِن وہائٹ ہاس چھوڑنے کے بعد نجی سیکٹر میں کام کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہ "جو ہیگِن میری انتظامیہ میں بڑی اہمیت کے حامل تھے۔ انہوں نے کسی بھی صدر کے طویل ترین اسفار کی منصوبہ بندی کر کے ان پر عمل درامد کو مثالی صورت میں یقینی بنایا۔ ہم دفتر میں ان کی خدمات سے محروم ہو جائیں گے۔ میں اس عظیم ملک کے لیے ان کی شان دار خدمت پر ممنون ہوں"۔

متعلقہ عنوان :