معروف مزاح نگار اور ادیب مشتاق احمد یوسفی انتقال کرگئے

چند روز قبل نمونیہ کی بیماری کے باعث ان کو اسپتال منتقل کیا گیا ، مشتا ق یو سفی کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز ، ہلال امتیاز اور کمال فن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا

بدھ 20 جون 2018 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) معروف مزاح نگار اور ادیب مشتاق احمد یوسفی انتقال کرگئے، وہ کافی عرصہ سے علیل تھے، ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز ، ہلال امتیاز اور کمال فن ایوارڈ سے نوازا گیا، وہ 9ستمبر 1923کو جے پور میں پیدا ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو معروف مزاح نگار اور ادیب مشتاق احمد یوسفی انتقال کرگئے، وہ کافی عرصہ سے علیل تھے، چند روز قبل نمونیہ کی بیماری کے باعث ان کو اسپتال منتقل کیا گیا، ان کی عمر 94برس تھی، مشتاق احمد یوسفی کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز ، ہلال امتیاز اور کمال فن ایوارڈ سے نوازا گیا، وہ 9ستمبر 1923کو جے پور میں پیدا ہوئے، مشتاق احمد یوسفی کی متعدد تصانیف بھی ہیں جن میں چراغ تلے ،خاکم بدین، زرگزشت ، آب گم، شام شعر یاراں شامل ہیں۔

مشتاق یوسفی تقسیم ہند کے بعد پاکستان آگئے تھے اور انہوں نے بنک میں ملازمت اختیار کرلی تھی۔

متعلقہ عنوان :