لین دین کا تنازعہ پی پی 109 سے عام آدمی پارٹی کا امیدوار فائرنگ سے قتل، ملزمان موقہ سے فرار

بدھ 20 جون 2018 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) لین دین کا تنازعہ پی پی 109 سے عام آدمی پارٹی کا امیدوار فائرنگ سے قتل ملزمان موقہ سے فرار تفصیل کے مطا بق گز شتہ روز چک نمبر 8 میں رقم کے لین دین پر مخالفین نے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کو وقار وا ہلہ کو فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا ملزمان موقہ سے فرار ہونے میں کامیاب وقار احمد واہلہ کا رقم کے لین دین پر سفیان وغیرہ سے جھگڑا ہوا تھا سفیان نے وقار احمد واہلہ سے 20 ہزار روپے لینے تھے اسی بات پر دونوں میں تکرار ہوئی جس پر مشتعل ہو کر سفیان نے وقار احمد پر اس وقت گولیوں کی بوچھاڑ رکردی جب وہ اپنے بھائی وقاص کے ساتھ بازار سے میڈیسن لینے جارہاتھاوقار احمد کو 5 گولیاں لگیں اور وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی دم توڑگیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور چھاپے مارے جارہے ہیںمقتول وقار احمد واہلہ کے امیدوار برائے ایم پی اے کاغذات نامزدگی منظور ہوچکے تھے۔