دریاخان ،ڈاکخانہ میں بجلی کے بل جمع کرانے والے صارفین سے کھلے پیسے نہ ہونے کی آڑ میں ہرماہ ہزاروں روپے اضافی وصول کئے جانے لگے ، اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 20 جون 2018 20:10

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) ڈاکخانہ میں بجلی کے بل جمع کرانے والے صارفین سے کھلے پیسے نہ ہونے کی آڑ میں ہرماہ ہزاروں روپے اضافی وصول کیے جارہے ہیں بقایا پیسے مانگنے والے شہریوں کے ساتھ تذلیل آمیز رویہ عملہ کا مامول بل پھینک کر کہیں بجلی کے بل جمع کرنے سے انکار تفصیلات کے مطابق شہریوں صلاح الدین شاکر، نوید احمد، مبین خان، محمد کامران ، غلام رسول، فرید احمد، محمد نعمان اور دیگر نے جنرل پوسٹ ماسٹر پاکستان کو دی جانے والی درخواست میں کہا ہے کہ پوسٹ آفس میں بجلی کے بل جمع کرانے والے صارفین سے 2روپے سے لیکر8روپے تک بقایا رقم واپس نہیں کی جاتی اور ریزگاری نہ ہونے کا بہانا بنا کر ہر ماہ ہزاروں روپے اضافی وصول کیے جارہے ہیں اگر کوئی شہری بقیہ رقم کا اصرار کرتا ہے تو بل کائونٹر سے باہرپھینک دیا جاتا ہے اور تذلیل آمیز رویہ معمول بناہوا ہے جس کی وجہ سے یوٹیلٹی بلز جمع کرانے والے شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس سلسلہ میں ڈاکخانہ عملہ سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا توانہوںنے موقف دینے سے انکار کردیا

متعلقہ عنوان :