نگران وزیر اعلیٰ کے پی نے عام انتخابات کے لئے عوامی شکایات کی وصولی اوران کے ازالے کے لئے کمپلینٹ اینڈ رسپانس سنٹر کے قیام اور ایک متبادل سیکیورٹی پلان کے احکامات جاری کر دئیے
صوبے میںپرامن ،شفاف ،آزاد انہ اورمنصفانہ انتخابات کے لئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے ، دوست محمد خان حساس مقامات پر پولیس کی جانب سے سخت نگرانی اورمسلسل کڑی نظر رکھنے کو یقینی بنایا جائے ،الیکشن کے لئے تیاریوں کو ضرورت کے مطابق مکمل اورعملے کی موجودگی کی بھی خاص طورپر نگرانی کی جائے اوربجلی کی مسلسل دستیابی کو بھی یقینی بنانے کے لئے جنریٹر کے دستیابی کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں ، نگران وزیر اعلی کا اعلی سطح اجلاس سے خطاب
بدھ 20 جون 2018 20:10
(جاری ہے)
اجلاس میں چیف سیکرٹری کامران نوید، آئی جی پی محمد طاہر، آئی جی ایف سی لیاقت علی، سیکرٹری محکمہ بلدیات جمال الدین شاہ،پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ شہاب علی شاہ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس محمد علی بابا خیل نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کو آئی جی پی، اور داخلہ کے محکموں کے سیکرٹریز اودیگر متعلقہ حکام نے عام انتخابات کے لئے تیاریوں کے بارے میں بریف کیا۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کی مجوزہ تعیناتیوں، الیکشن کے انعقاد کرنے والے عملے کو حساس اورچاک وچوبند بنانے، اور ان کی جانب سے متقاضی ضروری اقدامات کے لئے دیگر محکموں کو خبردار اورتیار کرنے کے لئے مربوط تعاون ،عوامی جلسے اورجلوسوں وغیرہ کے لئے ضابطہ اخلاق اور پرامن اورشفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے مطلوبہ تمام انتظامات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ آئندہ انتخابات کیلئے مجموعی طورپر سیکیورٹی کے اور تیاریوں کے منصوبے اورتمام حساس مقامات کی دیکھ بھال میں کمزوریاں اورخامیاں دورکرنے کے لئے خاص توجہ دی جائے۔انہوں نے پولنگ کو موقع پر خاص گنتی اور دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران مجموعی طورپرالیکشن کیلئے مناسب ریٹ پر ڈرون کیمروں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے زوردیا کہ حساس مقامات پر پولیس کی جانب سے سخت نگرانی اورمسلسل کڑی نظر رکھنے کو یقینی بنایا جائے ۔الیکشن کے لئے تیاریوں کو ضرورت کے مطابق مکمل اورعملے کی موجودگی کی بھی خاص طورپر نگرانی کی جائے اوربجلی کی مسلسل دستیابی کو بھی یقینی بنانے کے لئے جنریٹر کے دستیابی کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں ۔جسٹس ریٹائرڈدوست محمد خان نے کسی تخریب کاری سے نمٹنے واقعات کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کے باے میں پوچھا اور کہاکہ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جائیںگے تاکہ سیکیورٹی سے متعلق مسائل اور ان سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات اورا ن کے تعاون کی اہمیت سے انہیں خبر دار کیاجائے۔ وہ عوامی اجتماعات ،ریلیوں اورسیاسی شخصیات کو سیکیورٹی کی فراہمی سے بھی اتفاق کیا۔انہوںنے صوبے میں خواتین پولنگ سٹیشنوں پرپرتشدد واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس کو انتخابات کے پرامن ،شفاف اور بغیر کسی اثر ورسوخ کے انعقاد کے لئے عدلیہ ،انتظامیہ اورخفیہ ایجنسیو ںکی سپورٹ سے پولیس کے مشترکہ اورمربوط کوششوں کے بارے میںبتایا گیا ۔نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوانے کہاکہ انہوںنے صوبے میںسیکیورٹی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پولیس کی مدد کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی صوبے میںدوبارہ تعیناتی کے لئے پہلے ہی سے ہدایات جاری کی ہوئی ہے جبکہ دیگر اقدامات جیسے الیکشن کمیشن ڈیوٹی کے لئے گاڑیوں کی فراہمی ،ایمبولینسز کی فراہمی اور الیکشن کے دوران لوڈ شیڈنگ کے لئے متبادل انتظامات کیے جائیں۔ انہوںنے اضافی احتیاتی تدابیراٹھانے کے احکامات بھی دیئے ۔انہوں نے انتخابات میں حقیقی تناظر میں واقعات کوپیش کرنے کے لئے میڈیا کو اعتماد میں لینے کی بھی ہدایت کی۔ الیکشن کے دن پولنگ سٹیشنز میںدورہ کرنے والے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرزکی چیکنگ اورکلیئرنس لازمی قرار دی جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کے لئے واضح گائیڈ لائنز جاری کی جائیں تاکہ کسی بھی وجہ سے حالات خراب نہ ہوں۔ انہوںنے کہا کہ پولیس امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ہونی چاہیئے نہ کہ وہ کسی ناخوشگوار واقعے میں جانب دار بنے۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی دوبارہ تعیناتی کے سلسلے دوست محمد خان نے یقین دلایا کہ وہ اس ضمن میں وزیر اعظم سے بات کریں گے اور شرکاء کو کہاکہ وہ صحیح رائے کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی قانونی طورپر حقیقی کردار کے لئے کابینہ کے تجربہ کار وزراء کے ساتھ اجلاس منعقد کریں ۔انہوںنے مزید کہا کہ حکومت کی رٹ پر وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔الیکشن کے لئے کمپلینٹ ورسپانس سیل کے قیام کے سلسلے میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکاء کوہدایت کی کہ وہ قابل برداشت اخراجات پر پرائیویٹ کمپنیوں سے ڈرون کیمروں کی خدمات حاصل کریں کہ یہ اضافی اختیاطی اقدام ہوگا۔ انہوںنے انتخابات میںانسانی جانوں کوبچانے کے لئے ابتدائی طبی امداد کٹس کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔انہوںنے پورے انتخابی عمل کے لئے ضروری اقدامات کے لئے ٹھوس انتظامات کی ہدایت بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں فائر بندی غیر یقینی، رفح میں اسرائیلی کارروائی جاری
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
ہم نے 76 سال جھوٹ بولا اور سچ کو چھپایا، لوگوں کو سچ پتا چلنا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ
-
گندم کی خریداری نہ کرنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کسانوں کا احتجاج جاری ،بھوک ہڑتال کیمپ قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.