تجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کے دوران کئی مقامات پر یہ تجاوزات ہٹا دیئے گئے

بدھ 20 جون 2018 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جواد علی نے گوجر گڑھی میںتجاوزات کے خلاف خصوصی مہم کے دوران کئی مقامات پر یہ تجاوزات ہٹا دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان کے نوٹس میں یہ بات آئی تھی کہ گوجر گڑھی میں باب مردان اور دیگر کئی جگہوں پر عارضی اور مستقل تجاوزات کیے گئے ہیں جس سے جہاں ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے وہاں پیدل چلنے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے ۔

چنانچہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل اے سی جواد علی نے ٹی ایم اے حکام کے ہمراہ ان تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا اور متعدد جگہوں پر عارضی اور مستقل تجاوزات ہٹا کر سڑکوں کے کناروں اور دیگر جگہوں کو ان سے خالی کرا دیا ۔

متعلقہ عنوان :