حافظ آباد ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر

ھادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید ذخمی ہوگیا

بدھ جون 20:20

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) حافظ آباد میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سدرہ بی بی اپنے عزیز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہواپنے گائوں جارہی تھی کہ ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارکر سدرہ بی بی ہلاک جبکہ اسکے عزیز کو شدید زخمی کردیا ۔ بعدازاں کار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔