حافظ نعیم الرحمن و دیگر کا معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر اظہار تعزیت

مرحو م نے شعبہ علم و ادب کے میدان میں بڑی خدمات سر انجام دی ہیں ،ْخدمات کو تادیر یا د رکھا جائے گا ،تعزیتی بیان

بدھ جون 21:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) معروف مزاح نگار وعظیم مصنف مشتاق احمد یوسفی کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء کراچی برجیس احمد ،،ڈاکٹر اسامہ رضی ،مسلم پرویز ،،ڈاکٹر واسع شاکر ،محمد اسحاق خان ،محمد اسلام ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،ڈپٹی سیکریٹریز کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ ،راشد قریشی ،حافظ عبد الواحد شیخ، انجینئر عبد العزیز ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،ڈپٹی سکریٹری اطلاعات اقبال چوہدری اور دیگر نے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت ،لواحقین و پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم نے علم و ادب کے شعبہ میں بڑی خدمات سر انجام دی ہے ، ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔