جرمنی کے دفاعی اخراجات منصوبے کے مطابق ہیں، میٹس

جمعرات جون 13:02

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) امریکا کے وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ جرمن حکومت پلان کے مطابق دفاعی اخراجات کر رہی ہے اور یہ باعث اطمینان ہے۔

(جاری ہے)

میٹس نے یہ بات اپنی جرمن ہم منصب اٴْرزولا فان ڈیئر لائن کے ساتھ پینٹاگون میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے یورپی اراکین پر امریکی دباؤ ہے کہ وہ اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے یہ اخراجات 2024 تک کل بجٹ کا دو فیصد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ جرمنی اس وقت اس مًد میں اپنے سالانہ بجٹ کا ڈیڑھ فیصد خرچ کر رہا ہے۔