مکی آرتھر نے پی سی بی میڈیکل پینل، قومی سلیکشن کمیٹی سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں رپورٹ لی

جمعرات 21 جون 2018 13:48

لاہو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پی سی بی میڈیکل پینل، قومی سلیکشن کمیٹی سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں رپورٹ لی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یاسر شاہ، عماد وسیم اور رومان رئیس کی فٹنس کو جانچنے کیلئے انہیں لاہور طلب کیا گیا ہے جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹرینرز اور فزیو کی موجودگی میں ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائیگا ،ْبابراعظم کی زمبابوے کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہے ،ْ و ہ ون ڈے میچز تک فٹ ہوجائیں گے۔