رپورٹس بناتے وقت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں‘ڈپٹی ڈائریکٹرلیگل اینٹی کرپشن سرگودھاکا تفتیشی افسران کی ہدایت

جمعرات 21 جون 2018 14:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹرلیگل اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریجن کے تمام تفتیشی افسران ، تعمیلی سٹاف اور پیروی آفیسرز سے میٹنگ کی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کے حکم پر گل محمد ڈپٹی ڈائریکٹر(لیگل)، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریجن کے تمام تفتیشی افسران، تعمیلی سٹاف اور پیروی افسران سے میٹنگ میں تمام تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ3 Cr. PC 17کی رپورٹس بناتے وقت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں تاکہ عدالت میں ملزمان کو زیادہ سے زیادہ سزائیں دلوائیں جا سکیں۔

اس کے علاوہ تمام افسران کوسختی سے ہدایت کی گئی کہ سمن کی تعمیل ، تعمیلی سٹاف سے بروقت اصالتا کروائی جائے۔پیروی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عدالتی کاز لسٹ ایک دن پہلے سرکل آفسر اور محرر کے علم میں لائیں تاکہ وہ کیس کی مکمل تیاری کر سکیں۔ دوران میٹنگ تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوا کریں ۔

متعلقہ عنوان :