یورپی یونین کا مہاجرین کی سخت چھان بین کاکڑا فیصلہ

یورپی یونین بارڈر کنٹرول فورس کے اختیار کو وسیع اور پناہ گزینوں کی کڑی چھان بین کی اجازت

جمعرات 21 جون 2018 14:56

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) یورپی یونین نے مہاجرین کی چھان بین سخت کرنے کا سخت فیصلہ لے لیا، اتوار کو برسلز میں منعقدہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی،یورپی یونین بارڈر کنٹرول فورس کے اختیار کو وسیع کرتے ہوئے اسے پناہ گزینوں کی چھان بین کی اجازت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع کے مطابق دس یورپی اقوام کے لیڈران اتوار کو اس تجویز کو حتمی شکل دیں گے، جس کے تحت مہاجرین کی چھان بین اور ان کی دستیاب دستاویزات کی پڑتال سخت کر دی جائے گی۔

یہ میٹنگ برسلز میں ہو گی۔ ایک جرمن اخبار زوڈ ڈوئچے سائٹنگ نے رپورٹ کیا ہے کہ ایسے مہاجرین جو رجسٹریشن والے ملک میں مقیم نہیں رہیں گے، انہیں جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اسی طرح یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ یورپی یونین بارڈر کنٹرول فورس کے اختیار کو وسیع کرتے ہوئے اسے پناہ گزینوں کی چھان بین کی اجازت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :