جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا مشرق وسطیٰ کا دورہ،

اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات خطے کی صورتحال،باہمی روابط زیر بحث، شامی مہاجرین کی فلاح و بہبود میں تعاون فراہم کرتا رہے گا

جمعرات 21 جون 2018 15:05

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے پر روانہ ہو گئیں، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی،ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کے روابط جیسے معاملات زیر بحث آئے، جرمنی اردن کو شامی مہاجرین کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے جمعرات سے مشرق وسطی کا اپنا دورہ شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جرمن چانسلر اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دونوں ممالک کے روابط جیسے معاملات زیر بحث آئے۔ جرمنی اردن کو شامی مہاجرین کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں تعاون فراہم کرتار ہے۔دورے کے دوران میرکل داعش کے خلاف بین الاقوامی عسکری اتحاد میں شامل جرمن فوجیوں سے بھی ملاقات کریں گی۔ جرمن چانسلر کے اس دورے کی اگلی منزل لبنان ہے۔

متعلقہ عنوان :