ٹرمپ کا خلائی فوج تیار کرنے کا اعلان ، روس کی شدید تنقید

امریکہ خلا میں بالادستی کا منصوبہ ترک کردے ،ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوسکتی ہے ، روس

جمعرات 21 جون 2018 15:18

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2018ء) روس نے کہا ہے کہ امریکہ خلامیں بالادستی کا منصوبہ ترک کردے۔ امریکہ یہ منصوبہ شروع کرکے خلا میں بھی ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرناچاہتا ہے۔

(جاری ہے)

روسی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی عزائم دنیا کے امن کیلئے خطرے کاباعث ہیں اور امریکی خلائی فورس کی تشکیل کا مقصدخلا سے بھی امریکی جارحیت کا فروغ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ روس کی خلائی فورس صرف محدود مقاصد کیلئے ہے جبکہ امریکہ خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلا کوصرف پرامن مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے اورامریکہ خلائی بالا دستی کا منصوبہ ترک کردے۔۔

متعلقہ عنوان :