پاکستان سمیت نصف شمالی کرے میں جمعرات سال کا طویل ترین دن رہا

جمعرات 21 جون 2018 17:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان سمیت نصف شمالی کرے میں جمعرات(21مئی ) کوسال کا طویل ترین دن رہا ،یہ لمبا ترین دن انقلاب شمسی کہلاتا ہے۔ انقلاب شمسی یا سولسٹیس کی اصطلاح سال کے ان دو اوقات کی ترجمانی کرتی ہے کہ جب سورج خطِ استوا سے دٴْور ترین یعنی یا بہت زیادہ شمال میں یا بہت زیادہ جنوب میں چلا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبد الرشید کے مطابق آج سورج کی عمودی شعاعیں خط سرطان پر پڑرہی ہیں اور پاکستان میں آج کا دن 13 گھنٹے ا ور43منٹ پر محیط ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل سے دن بتدریج چھوٹے اور راتیں طویل ہونا شروع ہوجائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21دسمبر کوسورج کی عمودی شعاعیں خط جدی پرپڑیں گی جس کی وجہ سے رات لمبی اور دن چھوٹا ترین ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :