پی بی 6زیارت سنجاوی کم ہرنائی سے شیر محمد دُمڑ کی کاغذات نامزدگی منظور

جمعرات 21 جون 2018 17:30

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) 25جولائی کا سورج کامیابی کا نوید لیکر طلوع ہوگا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کا حلقہ پی بی 6زیارت سنجاوی کم ہرنائی سے اُمیدوار شیر محمد دُمڑ کی کاغذات نامزدگی منظور کردی ۔گذشتہ روز الیکشن کمیشن زیارت میں کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی اور انکی کاغذات نامزدگی منظور کرلی گئی ۔اس موقع پر کارکنوں کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25جولائی کا سورچ پیپلز پارٹی کی کامیابی کا نوید لیکر طلوع ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر زیارت سنجاوی کم ہرنائی کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے جدوجہد کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ عوام سنجاوی زیارت ہرنائی کی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔انہوں نے کہا کہ 70سال سے منتخب ہونے والوں نے علاقے کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ اپنے لوٹ مار ،اپنے خاندانوں کو آباد کرنے کیلئے علاقے کو پسماندہ کیا ہے ۔منتخب ہوکر سنجاوی زیارت ہرنائی کے نوجوانوں کیلئے روزگار اور علاقے کے پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرینگے۔