فلسطینی خاتون 17 سال سے اپنے منگیتر کی رہائی کی منتظر

جمعرات 21 جون 2018 17:30

جنین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2018ء) اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی رفیق غنام قید مسلسل کے 17 سال مکمل کرنے کے بعد 18 سال میں داخل ہوگئے۔

(جاری ہے)

رفیق غنام کے اہل خانہ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ غنام کو اسرائیلی فوج نے 20 جون 2001ء کو غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں جبع قصبے سے طویل تعاقب کے بعد حراست میں لیا۔ اسیری کے مسلسل 17 سال کے دوران غنام کو اس کی والدہ سے ملنے کی اجازت نہیں جب کہ گرفتاری سے قبل اس کی ایک لڑکی کے ساتھ منگنی ہوگئی تھی مگر قید کے باعث وہ رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں ہوسکے اور اس کی منگیتر اپنے ہونے والے شوہر کی رہائی کی منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :