پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار منیر اعجاز نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی

جمعرات 21 جون 2018 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار منیر اعجاز نے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے ۔جمعرات کو منیر اعجاز نے اپنے وکیل مخدوم نیاز انقلابی ایڈووکیٹ کے ذریعے آر او کا حکم چیلنج کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ٹریبونل جج جسٹس محسن اختر کیانی آج (جمعہ)کو سماعت کریں گے ۔دائر درخواست میں ریٹرنگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے۔پیٹ کے قومی اسمبلی کے امیدوار نے حلقہ این اے 52 سے کاغذات نامزدگی داخل کیئے تھے۔بنک اکاونٹ واضع نہ ہونے کی وجہ سے منیر اعجاز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض لگا کر نااہل قرار دیا تھا۔