خانیوال میں شوہر نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کے مبینہ آشنا کو قتل کت دیا

بیوی کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دیں

جمعرات 21 جون 2018 20:00

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) ڈنگیاں پلاں بھینی امام بخش شوہر نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ کر شدید زخمی جبکہ مبینہ آشنا کو قتل کر دیا زخمی خاتون ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل خانیوال ڈنگیاں پلاں بھینی امام بخش میں رمضان نامی شخص نے غیرت کے نام پر کلہاڑی کے وار کر کے بیوی کے مبینہ آشنا محمد وسیم کو بڑی بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا جبکہ کلہاڑی سے بیوی رشیدہ کے ایک ہاتھ کی انگلیاں کاٹ کر شدید زخمی کر دیا زخمی رشیدہ بی بی کو ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ملزم کو شک تھا کہ وسیم کے اسکی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں قتل ہونے والے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس تھانہ کہنہ نے بھی کاروائی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :