نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے میر سرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

جمعرات 21 جون 2018 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2018ء) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے اپنے وکیل منیراحمد کاکڑ کے توسط سے گزشتہ روز آئینی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر میر سرفراز بگٹی کے کاغذات نامزدگی پہلے ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے مسترد کئے گئے تاہم بعد میں ریٹرننگ آفیسر کو دبائو میں لاکر مسترد شدہ کاغذات نامزدگی دوبارہ بحال کئے گئے اس لئے عدالت اس سلسلے میں احکامات دیں ۔

درخواست گزار کی جانب سے کیس کی پیروی منیراحمد کاکڑ ایڈووکیٹ کرینگے جس کی سماعت آج بروز جمعہ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :