عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لائے پرانے چہروں کو مسترد کردے،میر جعفرکریم بھنگر

جمعرات جون 23:00

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2018ء) نصیرآباد کے حلقہ پی بی 11 ڈیرہ مرادجمالی چھتر سے آزادامیدوارمیر جعفرکریم بھنگرنے کہا ہے کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے تبدیلی لائے پرانے چہروں کو مسترد کردے تاکہ ملک کی آنے والی نسلوں کو ایک ترقی یافتہ دورمل سکے کرپٹ اورکمیشن خورسیاستدانوں کوعوام سے کوئی سروکار نہیں ہوتا انہیں اپنے مفادات عزیز ہوتے ہیں جنہوںنے ہردورمیں عوام کے خون پسینے کی کمائی سے اپنی تجوریاں بھریں جنہوںنے عوام کو مہنگائی غربت مفلسی جہالت اوربیروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیااب ایسے حکمران عوام سے کوئی امیدیں وابسطہ نہ رکھیں ان خیالات کااظہار انہوںالیکشن ٹربیونل سے کاغذات نامزدگی بحالی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر جعفرکریم بھنگر نے کہاکہ ڈیرہ مرادجمالی و چھتر کی عوام کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا عوام کے بنیادی حقوق غصب کئے گئے انہیں زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے یکسرطورپر دوررکھ کر ترقی کے سفر بند کیا گیا جو یہاں کی عوام کے ساتھ حق تلفی کے مترادف ہے

متعلقہ عنوان :