پی سی ہوٹل بھوربن مری میں سیاسی ،سماجی شخصیات اور معززین علاقہ تحصیل مری کا گرینڈ جرگہ منعقد

جمعہ 22 جون 2018 07:20

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پی سی ہوٹل بھوربن مری میں سیاسی ،سماجی شخصیات اور معززین علاقہ تحصیل مری کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں مری کے علاقہ اوڑہ کے رہائشیوں اور پیر صاحب موہڑہ شریف کے عزیزوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کو ختم کرنے کے بارے میں تفصیلی غور ہوا۔

(جاری ہے)

جرگہ میں سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ جمال نذیر ،مسلم لیگ (ن) تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی،چیئرمین یونین کونسل در یاگلی محمد اصغر عباسی،حاجی اکسرین عباسی،سابق مری سٹی کے ناظم راجہ ہارون محفوظ ،سابق سٹی نائب ناظم مرزا سہیل بیگ،پی پی پی کے حلقہ پی پی چھ کے امیدوار محمد نذیر عباسی ایڈووکیٹ،سابق نائب ناظم روات طارق عباسی ،جماعت اسلامی کے حلقہ پی پی چھ کے امیدوار سجاد احمدعباسی،قمرالزمان عباسی،ظہیر عباسی،محمد الطاف عباسی کے علاوہ تحصیل مری کے معززین نے شرکت اور دونوں فریقین کے درمیان صلح کروادی گئی اور ایک تحریری معاہدہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پردونوں فریقین کو گلے ملایا گیا ،تحصیل بھر سے شریک ہونے والی سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین نے خوش اسلوبی سے صلح ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں فریقین کو مبارکباد دی۔