چین ایران کے ساتھ اپنے تعلقات معمول کے مطابق رکھے گا

جمعہ 22 جون 2018 09:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعلقات کو معمول پر رکھنے کا فیصلہ کر چکا ہے۔ایران ٹی وی کے مطابق چینی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤفینگ نے باقاعدہ پریس بریفنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر رکھے گا اور اس مسئلے پر کسی کے دباؤ میں نہیںآئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا چینی کمپنیاں ایرانی مارکیٹ سے اپنا کاروبار سمیٹ لیں گی کہا کہ ہم ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :