یمنی فوج کے ساتھ لڑائی، صعدہ میں حوثیوں کا بھاری جانی نقصان

یمنی فوج کا العرو بہ ، حرر جبل ،حرم، روقی ، الغرزہ ، ربعان اور دوسرے فوجی کیمپوں پردوبارہ قبضہ

جمعہ 22 جون 2018 11:40

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) عرب اتحاد کی مدد سے یمنی فوج نے شمالی شہر صعدہ میں حوثی ملیشیا کے خلاف ’’سانپ کا سر کچلنے‘‘ کے نام سے کارروائی میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔اس فوجی آپریشن کی جنر ل عبدالکریم السدعی کمان کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کی مدد سے بریگیڈ نے صعدہ میں واقع دیہات العرو بہ ، حرر جبل ،حرم، روقی ، الغرزہ ، ربعان اور دوسرے فوجی کیمپوں پر قبضہ کر لیا ہے۔یمنی فوج حوثیوں کے ٹھکانوں کے گھیراؤ کے لیے بھی کارروائی کررہی ہے۔یمنی فوج نے عرب اتحاد کی مدد سے صعدہ گورنری میں واقع ضلع الظاہر میں الملاحیظ میں نئے ٹھکانوں پر بھی دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :