عوام نے موقع دیا تو پشاور کو ماڈل سٹی بنادیں گے،مولاناخیرالبشر

جمعہ 22 جون 2018 12:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے ضلعی امیر اور متحدہ مجلس عمل پی کے 77 کے امیدوار مولانا خیرالبشر اور امیدوار این اے 31 صدیق الرحمن پراچہ نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے پشاور کو کھنڈرات اور دنیا کا گندہ ترین شہر بناکر ایک مرتبہ پھر عوام کو بیوقوف بنانے کے لیے کمر کس لی ہے ،عوام باشعور ہیںا ورتبدیلی کے جھوٹے دعویداروں کے دھوکے میں نہیں آئینگے ،عوام نے موقع دیا تو پشاور کو ماڈل سٹی بنادیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے شیح آباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جے یو آئی ضلع پشاور عظمت علی مہمنداور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا‘ انہوں نے کہا کہ اہل پشاور کا ہم پر قرض ہے ‘ ماضی کے حکمرانوں نے ہمیشہ پشاور کے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی تاہم اب وقت آگیا ہے اہل پشاور ہر گز سیاسی شعبدہ بازوں کے دھوکے میں نہیں آئینگے۔

متعلقہ عنوان :