پنجاب میں ہائی ایفی شنشی اریگیشن کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت کاشتکاروں کی معاونت کر رہا ہے،ترجمان

جمعہ 22 جون 2018 12:51

لاہور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) پنجاب میں نئی ٹیکنالوجی ہائی ایفی شنشی اریگیشن کے فروغ کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کاشتکاروں کی معاونت کر رہا ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا پاکستان کا پانی کی کمی کے چیلنجز کا سامنا کرنے والے ممالک میں ساتواں نمبر ہے۔پاکستان میں دستیاب پانی کا 93 فیصد زرعی مقاصد جبکہ7 فیصد روزمرہ استعمال میں آتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاپاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں دستیاب پانی کا ایک ایک قطرہ بچانا از حد ضروری ہے۔انہوں نے بتایاہائی ایفیشنشی اریگیشن سسٹم کے استعمال سے یہ کام باآسانی کیا جا سکتا ہے۔اس سسٹم کی تنصیب سے سبزیوں ،باغات اور دوسری فصلوں کو فروغ دینے سے پانی کی60 فیصد بچت ہوتی ہے اور مزدوری کے خرچہ میں بھی خاطرخواہ کمی آتی ہے۔کاشتکار اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے شعبہ اصلاحِ آبپاشی کے مقامی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔محکمہ زراعت کا یہ شعبہ کاشتکاروں کو سبسڈی پر سولر ٹیوب ویل بمعہ10 ہارس پاور کا پمپ فراہم کررہا ہے۔