دُبئی:ملازمت کی متلاشی پاکستانی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والا گرفتار
ملزم نے ہم وطن خاتون کو کمپیوٹر آپریٹر کی ملازمت دینے کے بہانے دفتر بُلوایا تھا
محمد عرفان جمعہ 22 جون 2018 12:46
(جاری ہے)
اس دوران ملزم نے اُسے جاب انٹرویو کے لیے متحدہ عرب امارات بُلوایا۔
انٹرویو کی غرض سے وہ جیسے ہی ملزم کے دفتر میں داخل ہوئی ‘ اُس نے اُسے زبردستی گلے لگا کر کئی بار چُوما۔ ہم وطن پاکستانی بزنس مین کے اس ہوس بھرے طرز عمل سے خاتون خوفزدہ ہو گئی‘ اُس نے ملزم کو پرے دھکیلا اور دوڑ کر واش رُوم میں گھُس کر اندر سے دروازہ بند کر لیا اور دُبئی میں موجود اپنے منگیتر کو کال کی۔ خاتون کا منگیتر اس گھٹیا حرکت کے بارے میں سُن کر فوراً کمپنی پہنچا اور اُس نے خاتون کو واش رُوم سے باہر نکلا۔ خاتون نے اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی جس نے پاکستانی بزنس مین کو گرفتار کر لیا۔ استغاثہ کی جانب سے ملزم پر اپنی ہم وطن خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم نے اپنے خلاف عائد کئے گئے الزامات کی حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت میں ملزم کے ایک رشتہ دار نے ججز کو بیان دیا کہ مُدعیہ نے ملزم کو بلیک میل کر کے اُس سے کہا کہ اگر ملزم اُسے پچاس ہزار اماراتی درہم اور دو عدد موبائل فون دے دے تو پھر وہ اُس کے خلاف کیس واپس لے لے گی۔اس بات پر مُدعیہ کا کہنا تھا کہ اُس نے کیس ختم کرانے کے بدلے ملزم سے کسی قسم کی رقم یا چیک کا مطالبہ نہیں کیا۔ مقدمے کا فیصلہ اگلے ہفتے متوقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.