یوگنڈا، مہاجرین کیمپ میں جھڑپ، 4افراد ہلاک

خون خرابے میں ملوث 15سوڈانی مہاجر گرفتار کر لئے گئے ،پولیس حکام

جمعہ 22 جون 2018 15:11

کمپالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) یوگنڈا میں عالمی سوکر میچ کے دوران مہاجرین کیمپ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں چار افراد ہلاک ہو گئے،خون خرابے میں ملوث 15سوڈانی مہاجر گرفتار کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوگینڈا میں پولیس کا کہنا ہے کہ عالمی سوکر میچ کے دوران مہاجرین کے ایک کیمپ میں ہونے والی ایک جھڑپ میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس نے اس خون خرابے میں ملوث ہونے کے الزام میں جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے پندرہ مہاجرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی پولیس کے نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی مغربی نیل کے علاقے میں قائم ایک مہاجر کیمپ میں پناہ گزینوں کے دو نسلی گروپوں کے درمیان میچ کے دوران نشستوں کے جھگڑے پر ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :