ْاین اے 15 سے تحریک انصاف کے ورکرز کا مشاورتی اجلاس کل علی اصغر خان کی رہائشگاہ پر ہو گا

جمعہ 22 جون 2018 15:17

ْاین اے 15 سے تحریک انصاف کے ورکرز کا مشاورتی اجلاس کل علی اصغر خان کی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) این اے 15 سے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کا مشاورتی اجلاس کل جمعہ کو ایبٹ آباد میں پارٹی رہنما اور این اے 15 سے امیدوار قومی اسمبلی علی اصغر خان کی رہائش گاہ پر ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس دو بجے دن بعد نماز جمعہ شروع ہو گا جس میں انتخابی مہم کا جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا اور ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا۔ پارٹی رہنمائوں نے حلقہ این ای15 سے تعلق رکھنے والے تمام پی ٹی آئی کارکنوں، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف اور سپورٹرز کو اس اہم اجلاس میں شرکت کی استدعا کی ہے۔