ڈی پی اومحمد زبیر دریشک نے چارج سنبھال لیا

جمعہ 22 جون 2018 17:13

سرگودھا۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد زبیر دریشک نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیاہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کو ڈی پی آفس میں پولیس کی سلامی دی گئی اور ڈی پی آفس کے تما م سٹاف کے ساتھ تعارف کروایا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال کے پیش ِنظر ہماری سب سے پہلی ذمہ داری امن وامان کو قائم کرنا ہے ،ہم چوبیس گھنٹے کے ملازم ہیں اپنے آپ کو حاضر رکھیں ،عوام الناس کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھا جائے اور تفتیش میں کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی نہ کریں ۔ اگر کرپشن کی کوئی شکایت ملی تو متعلقہ پولیس اہلکاروں کو معاف نہیں کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :