نئے تعینات ہونے والے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ جون 17:12

لاہور۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سابق ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے نئے تعینات ہونے والے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کو ڈی سی لاہور کا چارج دیدیا، نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے اپنے عہدہ کا چارج لینے کے بعد ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ سی ای او ہیلتھ و ایجوکیشن اور اسسٹنٹ کمشنرز سے تعارفی میٹنگ کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جانفشانی ، محنت اور پوری ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں اور کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہ کریں، انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں الیکشن 2018کے انتظامات ، مون سون سے آنے والے سیلاب کے انتظامات اور ڈینگی مہم شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :