سابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان بھی زعیم قادری کو نہ منا سکے، رہائش گاہ سے ناکام واپس لوٹ گئے

جمعہ جون 19:34

سابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان بھی زعیم قادری کو نہ منا سکے، رہائش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون2018ء) سابق پنجاب حکومت کے سابق ترجمان ملک احمد خان کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما زعیم قادری کو منانے کی کوششیں بھی باور نہ ہو سکیں اور وہ ان کوششوں میں ناکامی کے بعد زعیم قادری کی رہائش گاہ سے واپس لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ (ن) لیگی رہنما ملک محمد احمد نے گزشتہ روز پارٹی کے ناراض رہنما زعیم قادری سے ملاقات کی اور انہیں اپنا فیصلہ واپس لینے کیلئے درخواست کی جس پر زعیم قادری نے کہا کہ جو ہونا تھا وہ ہو گیا اب ان کیلئے رابطہ نا ممکن ہے۔