لاڑکانہ :لیبر کاونی کامحنت کش نہانے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے دم توڑگیا

جمعہ 22 جون 2018 20:13

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2018ء) لاڑکانہ شہر کے لیبر کالونی کا رہائشی 30 سالہ محنت کش نوجوان غوث بخش مگسی نہانے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے دم توڑگیا جس کی لاش کو ورثا چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں نوجوان کے موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ورثا نے بتایا کہ متوفی غوث بخش مگسی ہوٹل پر محنت مزدوری کرتا تھا جو صبح کے وقت نہانے گیا جہاں بجلی کی کرنٹ سے دم توڑگیا ہے۔ دوسری جانب نوجوان کے موت کی تصدیق کے بعد ورثا لاش گھر لے گئے جہاں کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :