بی جے پی مسلمانوں، عیسائیوں کے ساتھ ساتھ ہندو مخالف جماعت ہے،ممتا بینر جی

بی جے پی تقسیم کی سیاست پر کام کر رہی ہے،مقابلے میں بی جے پی کو اس کی اوقات یاد کرا د ی جائے گی، وزیر اعلیٰ بنگال

جمعہ 22 جون 2018 21:44

کلکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2018ء) مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بینر جی نے کہا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں، عیسائیوں کے ساتھ ساتھ ہندو مخالف جماعت ہے،بی جے پی تقسیم کی سیاست پر کام کر رہی ہے،مقابلے میں بی جے پی کو اس کی اوقات یاد کرا د ی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی وزیرا علی نے کہا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں، عیسائیوں اور ہندوں پر بھی حملہ کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیرا علی ممتا بنرجی نے ترنمول کانگریس کی کور کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی تقسیم کی سیاست پر کام کر رہی ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلی نے کہا کہ بی جے پی صرف مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف نہیں لڑ رہی ہے بلکہ ہندوں پر بھی حملہ کر رہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی انکانٹر کرنے کی اس لئے دھمکی دے رہی ہے کہ وہ مرکز میں اقتدار میں ہے اور وہ بم پھینکنے کی بات کر رہی ہے لیکن میں انہیں چیلنج دیتی ہوں کہ وہ آئیں اور ہمیں چھو کر دکھائیں تو اس وقت ہم ان کو ان کی اوقات دکھا دیں گے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا کے انتخابات ممکن ہے کہ تین مہینے بعد ، یا پھر چھ مہینے کے بعد ہوں، 8 مہینے کے بعد تو ہونا لازمی ہے ۔

متعلقہ عنوان :