چنیوٹ، چیف جسٹس شہدائے ماڈل ٹائون کے لواحقین کو فوری انصاف دلائیں،سید شاہد علی شاہ

اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے 14افراد کا خون انصاف کو پکار رہا ہے ، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئرنائب صدر کی پریس کانفرنس

جمعہ 22 جون 2018 22:37

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان شہدائے ماڈل ٹائون کے لواحقین کو فوری انصاف دلائیں اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے 14افراد کا خون انصاف کو پکار رہا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئرنائب صدر سید شاہد علی شاہ نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے واقعہ کو پوری پاکستانی قوم کبھی نہیں بھلا سکتی کہ جس وحشیانہ طریقے سے ماڈل ٹائون میں جا کر ظلم و بربریت کی مثال قائم کی گئی اور گولیوں کا نشانہ بنا کر شریف برادران کے حکم پر 14معصوم نہتے کارکنوں کا قتل عام کیا گیا آج ان کے ورثا چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی امید رکھے ہوئے ہیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قائد انقلاب ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کی قیادت میں ملک میں حقیقی تبدیلیاں اور انقلاب آئے گا اور ان کی قیادت میں شہدا ماڈل ٹائون کو انصاف ملے گا ہم اتنی دیر تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک 14افراد کے قاتل کیفر کردار تک نہیں پہنچ جاتے انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تحریک پاکستانی عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے قوم کوکرپٹ اور بد عنوان سیاست دانوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے جنہوں نے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتیاں کی ہیںان کرپٹ لوگوں کا کڑا احتساب کیا جائے اگر یہ کرپٹ دوبارہ اسمبلیوں میں چلے گئے تو پھر پاکستان بحرانوں کا شکار رہے گا قوم کو اپنے حقوق کیلئے جنگ لڑنی ہو گی عوام تحریک پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔