ڈی پی او ساہیوال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 22 جون 2018 23:05

چیچہ وطنی۔22 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال غلام مبشر میکن نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے ،انہیں آفس پہنچے پرپولیس کے مسلح چاک و چابند دستے نے سلامی پیش کی،جملہ ایس ڈی پی اوز اور آفس سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ، انہیں ضلع ہذا کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہوں نے یادگار شہدا ء پر حاضری دی اورپولیس شہداء کی عظمت کو سلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے ،میرے دروازے سائلین کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں،پولیس افسران اپنی توجہ کام پر مرکوز کریں،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو سراہا جائے گا اورغفلت لاپروائی برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :