لاہور، پی ایم اے کا ہنگامی اجلاس

جمعہ 22 جون 2018 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2018ء) پی ایم اے کا ہنگامی اجلاس پی ایم اے کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ہیلتھ کیئر کمیشن کے عملے پر حملے اور فائرنگ کو عوام کو فراہمی صحت کے لیئے احسن اقدامات کی راہ میں روکاوٹ قرار دیتے ہوئے صوبائی نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں عطائیت کے خلاف مہم میں ہیلتھ ورکرز اور افسران کو تحفظ فراہم کیا جائے ، اجلاس میں پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر اظہار چوہدری ، ڈاکٹر اجمل نقوی، ڈاکٹر واجد علی ،ڈاکٹرطلحہ شیروانی، ڈاکٹر ارم شہزادی،ڈاکٹرشاہد ملک، ڈاکٹر شاہد شہاب ،ڈاکٹرارشد ہمایوں ،ڈاکٹرعدنان سرور ،ڈاکٹر سیدین نقوی سمیت ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔