موبائل نمبرمانگنے پرخاتون کی ٹریفک وارڈن پرتھپڑوں کی بارش

سٹی ٹریفک آفیسر نے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کوتحقیقات کا حکم دیدیا

ہفتہ جون 12:17

موبائل نمبرمانگنے پرخاتون کی ٹریفک وارڈن پرتھپڑوں کی بارش
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2018ء) لاہورمیں خاتون نے موبائل فون نمبرمانگنے پرغصے میں آ کر ٹریفک وارڈن کی پٹائی کردی۔ سی ٹی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کوتحقیقات کا حکم دیدیا۔شاہدرہ موڑپرمشتعل خاتون نے ٹریفک وارڈن پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

(جاری ہے)

خاتون کا موقف ہے کہ وارڈن نے موٹر سائیکل رکشہ روک کر مجھ سے موبائل فون نمبرمانگا اور انکارپر میرا بازو پکڑلیا۔جھگڑے کے دوران ڈیوٹی پر تعینات دیگر وارڈنز بھی وہاں آگئے جبکہ راہ گیر بھی تماشا دیکھتے رہے۔سی ٹی اولاہور نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اہلکار کے قصور وار ثابت ہونے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :