یمن، امدادی سامن کی ترسیل میں متحارب گروپ رکاوٹ ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل

الحدیدہ میں انسانی المیے کی صورتحال شدید تر ہو چکی ہے ، بحرانی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے

ہفتہ 23 جون 2018 14:15

الحدیدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ یمن میں امدادی سامان کی ترسیل میں متحارب گروپ رکاوٹ کا باعث ہیں، الحدیدہ میں انسانی المیے کی صورتحال شدید تر ہو چکی ہے ، بحرانی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یمن میں خانہ جنگی کے متحارب فریق الحدیدہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رخنے ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بندگاہی شہر میں جاری لڑائی کی وجہ سے وہاں انسانی المیے کی صورتحال شدید تر ہو چکی ہے۔ سعودی عسکری اتحاد کی مدد سے مقامی فورسز اس شہر کی بازیابی کے لیے حوثی باغیوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغی اور سعودی عسکری اتحاد محصور افراد تک امداد کی رسائی میں انتظامی مسائل پیدا کر رہے ہیں، جن کی وجہ سے وہاں بحرانی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔ اس عالمی تنظیم نے زور دیا ہے کہ متاثرین تک امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :