افغان عوام دینی اخوت اور قو می ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں، امام حرم

ہفتہ 23 جون 2018 14:41

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے برادر افغان عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ دینی اخوت اور قومی ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں۔ ملک و قوم کے وسائل اور ذرائع کے تحفظ کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں۔

(جاری ہے)

اپنے مستقبل کی تعمیر و تشکیل اور وطن عزیز افغانستان کے مفادات کو دیگر تمام مفادات سے بالا رکھنے کا اہتمام کریں۔

گھات میں بیٹھی طاقتوں اور حریصانہ عزائم رکھنے والے سازشیوں کو تفرقہ و انتشار جاری رکھ کر خوش ہونے کا موقع نہ دیں۔ دینی ا قدار ، اسلامی اخوت اور قومی ہمدمی اور ہمسازی کو اعلیٰ ترین شکل میں اجاگر کریں۔ اپنے کردار سے اسلامی اخلاق کا تعارف کرائیں۔ جنگ بندی میں توسیع سے متعلق خادم حرمین شریفین کے پیغام پر لبیک کہیں