گزشتہ ایک ماہ میں یورپ پہنچنے کی کوشش میں لیبیا کی ساحل پر 220تارکین وطن جاں بحق

ہفتہ 23 جون 2018 14:44

طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2018ء) اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزین (یو این ایچ آر سی) نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں بحیرہ روم پار کرکے یورپ پہنچنے کی کوشش میں تقریباً 220تارکین وطن لیبیا کی ساحلوں پر موت کے آغوش میں جاچکے ہیں۔یو این ایچ آر سی کے بیان کے مطابق گذشتہ منگل کو کشتی ڈوبنے سی1 سو تارکین وطن میں سے صرف 5 افراد ہی زندہ بچ سکے۔

(جاری ہے)

اسی دن 130لوگوں کو لے کر جارہی ربر کی ایک کشتی ڈوب گئی جس میں 70 تارکین وطن کی پانی میں ڈوب کر موت ہوگئی۔بدھ کو بچائے گئے تارکین وطن اور پناہ گزینوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ سفر کرنے والے 50 سے زائد افراد سمندر میں ڈوب گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو این ایچ آر سی پناہ گزینوں اور تارکین وطن کی سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہونے کے واقعے پر فکر مند ہے۔ اس پر فوراً بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ تمام ضروری اقدامات کرکے سمندر میںرییلف اور تحفظ کے نظام کو مضبوط بنایا جاسکے۔