برائلر گوشت کی قیمت میں کمی ،

فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ

ہفتہ 23 جون 2018 15:17

برائلر گوشت کی قیمت میں کمی ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء)برائلر گوشت کی قیمت میں 3روپے فی کلو کمی ہو گئی ۔ گزشتہ روز پرچو ن سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 3روپے کمی سے 283روپے سے کم ہو کر 280روپے فی کلو کی سطح پر رہی ۔

(جاری ہے)

فارمی انڈوں کی قیمت میں 2روپے اضافہ دیکھا گیا جو فی درجن76روپے سے بڑھ کر 78روپے ہو گئے۔