شام میں کسی بھی نئی کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا،امریکا

اسد رجیم جنگی صورتحال پیدا ہونے سے روکے ورنہ خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں،بیان

ہفتہ 23 جون 2018 15:24

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) امریکا نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد کو جنوب مغربی شام میں کشیدگی روکنے کی پاسداری کا پابند کرائے ورنہ کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر نکی ہیلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسد رجیم کی جانب سے جنوب مغربی شام میں کشیدگی نہ بڑھانے کے معاہدے کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ توقع کے روس کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنے اتحادی اسد رجیم کو جنوب مغربی شام میں محاذ آرائی کی صورت حال پیدا کرنے سے روکے ورنہ اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔امریکی سفیرہ نے خبردار کیا کہ شام میں کوئی نئی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو آخر کار اس کا ذمہ دار روس ہوگا۔

متعلقہ عنوان :