یمن،امدادی سامن کی ترسیل میں متحارب گروپ رکاوٹ ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل

الحدیدہ میں انسانی المیے کی صورتحال شدید تر ہو چکی،صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے،بیان

ہفتہ 23 جون 2018 18:40

الحدیدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2018ء) ایمنسٹی انٹر نیشنل کا کہنا ہے کہ یمن میں امدادی سامان کی ترسیل میں متحارب گروپ رکاوٹ کا باعث ہیں،الحدیدہ میں انسانی المیے کی صورتحال شدید تر ہو چکی ہے،بحرانی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔ہفتہ کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یمن میں خانہ جنگی کے متحارب فریق الحدیدہ میں امدادی سامان کی ترسیل میں رخنے ڈال رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بندگاہی شہر میں جاری لڑائی کی وجہ سے وہاں انسانی المیے کی صورتحال شدید تر ہو چکی ہے۔ سعودی عسکری اتحاد کی مدد سے مقامی فورسز اس شہر کی بازیابی کے لیے حوثی باغیوں کیخلاف نبرد آزما ہیں۔بیان کے مطابق ایران نواز حوثی باغی اور سعودی عسکری اتحاد محصور افراد تک امداد کی رسائی میں انتظامی مسائل پیدا کر رہے ہیں، جن کیوجہ سے وہاں بحرانی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔ اس عالمی تنظیم نے زور دیا ہے کہ متاثرین تک امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے۔۔

متعلقہ عنوان :