9روز قبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے جھلسنے والے دو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے

ہفتہ 23 جون 2018 18:59

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2018ء) 9روز قبل بجلی کا کرنٹ لگنے سے جھلسنے والے دو بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہر آباد ٹائون میں حساس ادارے کے اہلکار اکبر کی11سالہ بیٹی حفصہ اور9سالہ بھتیجا عبدالرحمن چھت پر کھیل رہے تھے کہ اوپر سے گزرنے والی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو گئے جس سے وہ دونوں بری طرح جھلس گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث ملتان ریفر کر دیا گیا تھا جہاں دونوں موت وحیات کی کشمکش میںمبتلا رہنے کے بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چند گھنٹوں کے وقفے سے دم توڑ گئے۔

یکے بعد دیگرے میتیں گھر پہنچنے پر اہل محلہ میں کہرام مچ گیا۔جب ان کے الگ الگ جنازے اٹھائے گئے توہر آنکھ اشکبار تھی۔جن کی نمازجنازہ میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :