تحریک منہاج القرآن کی جہدوجہد وطن عزیز پاکستان کو ایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی اسٹیٹ بنانے کیلئے ہے،عبدالحق قادری

ہفتہ 23 جون 2018 19:26

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) تحریک منہاج القرآن تحصیل گنداخہ کے ناظم عبدالحق قادری نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کی جہدوجہد وطن عزیز پاکستان کو ایک جدید اسلامی جمہوری فلاحی اسٹیٹ بنانے کیلئے ہے جس کی وجہ سے لوگ جوق درجوق تحریک منہاج القرآن کی جہدوجہد سے متاثر ہوکر شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر وطن کی عوام نے ووٹ کے زریعے ڈاکٹر طاہرالقادری کو اکثریتی مینڈیٹ دیا تو ڈاکٹر صاحب اور ان کی ٹیم میں وہ صلاحیتیں موجود ہیں جو وطن عزیز میں انقلابی اصلاحات کے زریعے پاکستان کو ایک خوشحال پرامن اور عوام کی میعار زندگی کو بلند کرنے سمیت فلاحی اسٹیٹ کے تمام تقاضے پورے کرسکتے ہیں۔